وباء سازشی تھیوریز اور ہمارا سماج

موجودہ صورت حال میں ہم سب کے خد شات اور تحفظات یکساں ہیں۔ پوری دنیا اس وقت صحت کے بد ترین بحران سے دو چار ہے۔ اس صورت حال میں نہ صرف ہماراملک بلکہ تمام ممالک جو اس وقت اس دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں سب اسی جہد میں مصروف ہیں کہ اس تگاوروباء کو کس طرح قابوکیاجائے۔ اس وباء کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ کچھ مزید محورگفتگو عنوان سامنے آئے ہیں جن سے آپ شاید واقف بھی ہونگے۔ اس تحریر کا مقصد انہی محور گفتگو عنوانات کو زیر بحث لا کر چند غلظ فہمیوں کو دور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ کوئی بھی وباء محض وباء کی صورت میں نہیں ابھرتی بلکہ اپنے ساتھ سازشی تھیوریز کی بھی دھول اوڑاتی ہوئی دھند کو برپا کر دیتی ہے۔ عالمی سطح پر اس کی مثال ووہان لیب سازشی تھیوری کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ خیر یہ موضوع ایک اور کالم کا وقت سرف کرے گا۔ میں یہاں ملک میں پھیلے ایک من گھڑت تھیوری کا ذکر کرونگا۔ وبا کے پھیلنے کے ساتھ جس تھیوری نے جنم لیا ہے وہ کورونا جیسے مہلک مرض سے بھی زیادہ جان لیوا دکھائی دیتی ہے۔ یہ تھیوری چند لوگوں کے ذہنوں میں کچھ یوں جڑ پکڑ چکی ہے کہ وہ اس بات پر بالکل یقین نہیں...