پاکستان میں صحت کا نظام ایک چوراہے پر

اردو مترجم : عبد الصمد گدور اپریل کے آغاز میں سوشل میڈیا پر ایک خبر بڑی تیزی سے گردش کررہی تھی اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں پولیس سی ایم سیکٹریٹ کے سامنے احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دی۔پولیس کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مظاہرین کو لاک اپ کرنے سے قبل ہی سڑکوں پر گھسیٹا و مارا پیٹا دیکھا گیا ۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز نے انتہائی ضروری حفاظتی آلہ جات Personal Protective Equipments(PPE) کی عدم دستیابی پر مارچ کرتے ہوئے کوئٹہ سی ایم سیکٹریٹ بلوچستان کا رخ کیا جس پر پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج کی گئی ۔وزیر اعلی بلوچستان کی یقین دہانی کروانے کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان اشتعال انگیزی ختم کی گئی ۔وزیر اعلی بلوچستان نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے تمام تر ضروری آلہ جات اور PPE مہیا کی جائیں گی ۔جس کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔ مذکورہ بالا واقعے نے صوبے میں نظام صحت کی خامیوں و کتاہیوں کو بے نقاب کیا ۔ مجموعی ...