الفاظ کا عملی جامہ کہاں ہے؟
پاکستان میں ںسڑکوں اور گلیوں میں ترقیاتی کام ہوتا ہوادکھائی دے تو سمجھ لیں عام انتخابات کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ عام انتخابات کی خوبی یہ ہے کہ کم از کم عوام کو انتخابات سے پہلے ہی کچھ کام ملتا ہے۔ مگر کچھ انتخابات ایسے بھی ہیں جن کا عوام کو نہ کوئی بھنک پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے ہاتھی کے دکھانے کے دانت کچھ اور کھانے کے کچھ اور۔ اس طرح کے انتخابات بلوچستان کے شہرحب میں چند روز قبل ہوئے۔ یہ انتخابات کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ حب میں موجود تمام پرائیویٹ اسکولوں کی بنائی گئی ایک تنظیم پرائیویٹ اسکولز ایسوسیشن کی تھیں۔ یہ تنظیم کم و بیش دو سال سے حب شہر میں فعال ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ یہ شہر میں معیاری تعلیم کی جِدوجَہد کے لیے گامزن ہے۔ چونکہ یہ تنظیم محض تمام پرائیویٹ اسکولوں کے سربراہان کی ہے اس لیے اس لفاظی پر نظر ثانی آپ خود کر سکتے ہیں اور اس بات کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کے جدوجہد کا حصول کیا ہو سکتا ہے۔ حب شہر میں کم و بیش 50 سے زائد پرائیویٹ اسکولز اس وق...